ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صرف بی جے پی میں مودی ہی قانون بناتے اورمنسوخ کرتے ہیں؟ پی چدمبرم کابی جے پی پرطنز،کابینہ کے بغیر فیصلے ہوگئے؟ 

صرف بی جے پی میں مودی ہی قانون بناتے اورمنسوخ کرتے ہیں؟ پی چدمبرم کابی جے پی پرطنز،کابینہ کے بغیر فیصلے ہوگئے؟ 

Sat, 20 Nov 2021 20:30:27    S.O. News Service

نئی دہلی 20نومبر(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کے تین مرکزی زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان کے پس منظر میں، کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں صرف کابینہ کی منظوری کے بغیر قوانین بنائے جاتے ہیں اور منسوخ کردیے جاتے ہیں۔پی چدمبرم نے ٹویٹ کیاہے کہ وزیر داخلہ نے بطور سیاست دان اٹھائے گئے ایک قدم کے طور پر وزیر اعظم کے اعلان کی تعریف کی۔ بی جے پی صدر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو کسانوں کی بہت زیادہ فکر ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسانوں کی فلاح وبہبودکو مدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے سوال کیاہ یکہ گزشتہ 15 مہینوں میں وہ کوالیفائی لیڈراوران کابہترین مشورہ کہاں ہے؟ کیا آپ نے اس بات کا ادراک کیاہے کہ وزیراعظم نے یہ اعلان کابینہ کی میٹنگ کے بغیرکیا؟


Share: